‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2018 - 19:41
News ID: 436619
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام سے توسل گمراہی سے مومنین کی حفاظت کرتی ہے بیان کیا : اگر معصومین کی زیارت نہ ہوتی تو ہم اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی پیروی کرنے والوں کو بہت سارے مشکلات سے روبرو ہونا پڑتا ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے روضہ مبارک حضرت معصومہ قم (س) کے امام خمینی (ره) ہال میں منعقدہ عشرہ کرامت تقریب کے افتتاح میں اس بیان کے ساتھ کہ زیارت مذہب کی بقا و زندہ کرنے میں خاص اہمیت کا حامل ہے بیان کیا : اگر مقدس قبروں کی زیارت نہ ہوتی تو دینی تعلیمات اچھے و احسن طریقہ سے لوگوں تک نہیں پہوچایا جا سکتا تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام سے توسل مومنین کے معاشرے کو گمراہی سے حفاظت کرتی ہے بیان کیا : اگر معصومین علیہم السلام کی زیارت کا سلسلہ نہ ہوتا تو اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی پیروری کرنے والوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اربعین کے زائرین کو حج کے زائرین سے وسیع جانا ہے اور کہا : اربعین کی شاندار و عظیم تقریب سے یہ نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے کہ اگر زیارت کی دعوت نہ ہوتی تو جس طرح اہل بیت علیہم السلام کے مکتب پر حملہ ہوتا ہے اس مکتب کا نام و نشان باقی نہیں رہتا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے زیارت کے آثار و فائدہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : جیسا کہ حج کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے حاجی آتے ہیں اور ایک دوسرے سے ملاقات و پہچان ہوتی ہے آئمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت میں بھی یہ مثبت نکات پائے جاتے ہیں اور یہ بیان کرتی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کے ماننے والے صرف ایران میں نہیں ہے بلکہ دوسرے ممالک میں بھی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں کہ جن سے ملاقات سے نشاط پیدا ہوتی ہے ۔

حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ اہل بیت علیہم السلام سے روایت میں معصومین علیہم السلام کی قبروں کی زیارت اور ان سے منسلک رہنے کی بہت تاکید ہوئی ہے بیان کیا : کبھی کبھی خیال ہوتا ہے کہ یہ اصرار ثواب و فیض حاصل کرنے کے لئے ہے حالانکہ یہ ایک سیاسی و اہم مسئلہ ہے کہ جو دشمن کے حملہ سے شیعوں کی حفاظت کی ہے اور موجودہ زمانہ میں بھی کر رہی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : میں اس مقدس روضہ مبارک کے خادمین و ذمہ داروں کی خدمت میں عشرہ کرامت کی مناسبت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں اس دعا و توسلات کی برکت سے عشرہ مبارک ایران و تمام اسلامی ممالک کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے ایک ابتدا ہو ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی عقیدہ کی مخالفت کی وجہ سے وہابی تباہ ہونے والے ہیں بیان کیا : وہابیوں کی عمر ختم ہونے والی ہے ؛ کیوں کہ ان لوگوں کے پاس حج کے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے کہ جو ان کے اتحاد و یکجہتی کا سبب بنے ۔

انہوں نے وضاحت کی : حالانکہ اہل بیت علیہم السلام نے ہمارے لئے راہ مشخص کیا ہے کہ جس کی وجہ سے گمراہی سے نجات حاصل ہوتی ہے ، بعض لوگوں نے دوسرا راستہ اختیار کیا ہے اور گمراہی میں ڈوب گئے ہیں ، ہم لوگوں کو اس سلسلہ میں شکر گزار ہونا چاہیئے کہ موجودہ دنیا میں زیارت کی ثقافت نے دشمن کی تشہراتی منصوبے کو تباہ کر دیا ہے ۔

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : اگر معصومین کی زیارت نہ ہوتی تو ہم اہل بیت علیہم السلام کے مکتب کی پیروی کرنے والوں کو بہت سارے مشکلات سے روبرو ہونا پڑتا ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬